رسائی کے لنکس

فلوریڈا: ’ہرمائن‘ کا زور ٹوٹ گیا، ایک شخص ہلاک


ایک عشرے کے دورن فلوریڈا سے ٹکرانے والا یہ پہلا سمندی طوفان تھا، جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی اور سیلاب آیا، جب کہ کچھ علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی

سمندری طوفان ’ہرمائن‘ علی الصبح امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے خلیجی ساحل سے ٹکرایا، جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اب طوفان کی شدت کم ہوکر عام طوفان کی سی ہو گئی ہے، ایسے میں جب طوفان کی رُخ ہمسایہ ریاست، جورجیا کی جانب پلٹا۔

ایک عشرے کے دورن فلوریڈا سے ٹکرانے والا یہ پہلا سمندی طوفان تھا، جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی اور سیلاب آیا، جب کہ کچھ علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک بارش ہوئی۔

فلوریڈا کی گورنر رِک اسکاٹ نے کہا تھا کہ ’کیٹگری ایک‘ کے اس طوفان کے نتیجے میں ’’انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘‘۔

امریکی فضائیہ کا ایک ’ہنٹر‘ طیارہ جمعرات کی رات طوفان کے قریب اڑتا رہا، جس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ تقریباً 130 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے طوفان جاری تھا جب یہ ساحل سے ٹکرایا۔

سمندر کے ریاستی علاقے سے ٹکرانے سے قبل ہی جمعرات کو فلوریڈا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

گورنر نے ریاست کی 51 کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے جب کہ صدر براک اوباما نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے وفاقی ادارے کو ہدایت کی ہے کہ وہ انھیں صورتحال سے پوری طرح آگاہ رکھے۔

فلوریڈا میں اس سے قبل 24 اکتوبر 2005ء کو "ولما" نامی سمندری طوفان آیا تھا جس نے ایک بڑے علاقے میں تباہی مچائی تھی۔ اس طوفان سے پانچ افراد ہلاک جب کہ املاک کو 23 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG