ہنگری کے صدر پال شمٹ نے اس الزام کے بعد انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کے مقالے میں چوری کا مواد شامل کیا تھا، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مسٹر شمٹ نے، جو 2010ء میں اپنے عہدے کے لیے ، جو ایک نمائشی عہدہ ہے، منتخب ہوئے تھے،کہاہے کہ میں اپنا عہدہ اس لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میرا ایک ذاتی معاملے میری قوم کو ، جو مجھے از حد عزیز ہے، متحد کرنے کی بجائے تقسیم کررہاہے۔
پچھلے ہفتے سملوائس یونیورسٹی نے ان کی 1992ء میں دی جانے والی ڈاکٹریٹ کی ڈگری یہ معلوم ہونے کے بعد منسوخ کردی تھی کہ جدید اولمپکس گیمز کے بارے میں ان کے مقالے کا زیادہ تر حصہ دوسرے مصنفین کے کام سے چوری کیا گیاتھا۔
مسٹر شمٹ نے 1968ء اور 1972ء کے اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔