رسائی کے لنکس

حمیرا فرخ، پاکستان کی پہلی خاتون امپائر


حمیرا فرخ کرکٹ کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ (فائل فوٹو)
حمیرا فرخ کرکٹ کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستانی خواتین میں کرکٹ کھیلنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران نہ صرف خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے بلکہ اب خواتین امپائرنگ کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

خواتین کرکٹرز میں جہاں ثنا میر، بسمہ معروف، ندا ڈار اور جویریہ نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کی۔ وہیں حمیرا فرخ پاکستان کی پہلی خاتون امپائر کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں۔

پی سی بی کی ایک رپورٹ کے مطابق حمیرا اب تک مختلف سطحوں پر 170 سے زائد میچوں کو سپروائز کرچکی ہیں۔

اُن کے بقول انہوں نے 2005 میں امپائرنگ کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی سے مختلف کورسز کیے اور باضابطہ طور پر امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا۔

حمیرا فرخ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی پہلی خاتون امپائر ہونے پر فخر ہے۔ اُن کے بعد مزید آٹھ خواتین نے امپائرنگ کے شعبے میں قدم رکھا ہے۔

حمیرا فرخ کرکٹ کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں اور گزشتہ 28 برسوں سے کھیلوں کی منتظم کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔

حمیرا اس وقت لاہور گیریژن یونیورسٹی میں ڈائریکٹر اسپورٹس ہیں اور ساتھ ساتھ وہ اسپورٹس سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

حمیرا پر اعتماد ہیں کہ وہ ایمپائرنگ میں پاکستان کی پہچان بنیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے وہ آئی سی سی ایمپائرنگ پینل میں شامل علیم ڈار اور احسن رضا کے نقش قدم پر چلیں گی۔ حمیرا ان دونوں شخصیات سے بہت متاثر ہیں۔

XS
SM
MD
LG