حال ہی میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا جس مین غیرت کے نام پر ایک بھائی نے بہن کو قتل کیا۔
مبینہ قاتل، حیات نے اپنی 16 سالہ بہن سمیرا کو گھر کے دروازے پر کھڑے ہونے اور کسی غیر مرد سے بات کرنے کے شبہے میں جان سے مار ڈالا۔
بتایا جاتا ہے کہ بہن کو بے دردی سے ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔
ملزم ان دنوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔
’وائس آف امریکہ‘ کی نمائندہ سے گفتگو میں غیرت کے نام پر قتل کرنے والے بھائی کا کہنا تھا کہ ’’اب اگر سزائے موت بھی ہوجائے، تو پرواہ نہیں‘'۔
دوسری جانب، پولیس افسر ایس ایچ او مومن آباد نے بتایا کہ مقتولہ کو چھریوں کے وار ہلاک کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حیات کے اہلخانہ بھی اس اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں ۔۔۔
مزید تفصیل کے لیے، منسلک ویڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجئیے: