رسائی کے لنکس

چھٹیوں کے دن، شاپنگ کا سیزن


ڈزنی لینڈ
ڈزنی لینڈ

اقتصادی ماہرین ہمیشہ اشیا کی خریدو فروخت کا بغور جائزہ لیتے ہیں، کیونکہ امریکی معیشت کی 70 فی صد سرگرمیاں ، صارفین کی طلب سے جڑی ہوتی ہیں، اور دیکھا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران خریداری اپنے عروج پر ہوتی ہے

امریکہ میں نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں عام تعطیلات کی وجہ شاپنگ مالوں میں خریداروں کا ہجوم ہوتا ہے۔ اِسی وجہ سے ،اِسے شاپنگ سیزن بھی کہتے ہیں۔

دنکاندار اور تاجروں کے لیے یہ نفع و نقصان کے دن ہوتے ہیں۔ تاہم، کچھ تاجروں کو تشویش ہے کہ امریکہ کی کمزور معیشت کی وجہ سال کے اِن اہم دنوں میں اُنھیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔اِس کےباوجود، کچھ سٹور ایسے ہیں جو گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے طرح طرح کے ڈسکاونٹس اور آفرز دے رہے ہیں۔

امریکہ میں سٹوروں کے مالکان بہت بے چینی سے خریداروں کے انتظار میں ہیں، جو عام طور پر سال کے آخر ی دو مہینوں میں کپڑے ، الیکٹرانکس ، کھلونے اور ہر وہ چیز خریدتے ہیں جسے وہ پچیس دسمبر یا کرسمس کے روز تحفے کے طور پر دیتے ہیں۔روایتی طور پر نومبر کی چوتھی جمعرات سے مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم دیکھنے میں آتا ہے، جب تھینکس گیونگ (یومِ تشکر) تہوار کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔

کے صدر سٹیو کرنزر لاس انجلس میں مارکیٹ تجزیہ کار ہیں۔PriceGrabber.com

ان کا کہنا ہے کہ تھینکس گیونگ کی تعطیل جمعرات کے روز ہوتی ہے، اِس کے دوسرے دن کو ’بلیک فرائے ڈے‘ کہا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب تاجر چھٹیوں کے موسم میں منافع کماتے ہیں۔
تجارت کی اس ڈور میں اب ایسے سٹوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو ’بلیک فرائے ڈے ‘کو صبح سویرے کھل جاتے ہیں۔ ایسے دنکاندار بھی ہیں جو اس خصوصی موقع پر معمول سے ہٹ کر ڈسکاونٹ آفر کرتے ہیں یا شپنگ اور سیلز ٹیکس پر چھوٹ دیتے ہیں ۔

ایلن ڈیوس ’نیشسنل ریٹیل فیڈریشن‘ سے منسلک ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ، ’اِس سال تہوار کے موسم میں لوگ جوش خروش کے اظہار میں محتاط ہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ فروخت دو اعشاریہ آٹھ فی صد تک بڑھ جائیں گی جو دس سال میں ایک بڑا ہدف ہو گا مگر شرح نمو زیادہ نہیں ہوگی‘۔

اب جبکہ پرچون فروش فروخت میں کچھ اضافے کی توقع کی پیش گوئی کررہے ہیں مستقبل کی تجارت کے بارے میں ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔

امریکہ کی اہم بندر گاہوں پر شپنگ کنٹینر کی آمد میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ درآمدات سست روی کا شکار ہیں۔وہ اقتصادی ماہرین جو ڈیزل کی ایندھن کے طور پر فروخت کا ریکارڈ رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ ٹرکوں کےذریعے سامان کی ڈیلیوری میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔تاہم، صورت حال جیسی بھی ہوریاست منی سوٹا میں امریکہ کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’مال آف امریکہ‘ کے نائب صدر ڈین جیسپر یہاں اچھے خاصے ہجوم کی توقع کر رہے ہیں۔سکائپ پر ’وائس آف امریکہ‘ سے ایک انٹرویومیں وہ کہتے ہیں کہ یہ سال بہت اچھا گزرا اور ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ رجحان جاری رہے گا ۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ کس رفتار سے۔ مگر تہوار کا یہ موسم اچھا گذرنا چاہیئے۔

بلوم برگ ، منی سوٹا کے’ مال آف آمریکہ‘ میں 1200 کے قریب لوگ ملازمت کرتے ہیں اور ہر سال لاکھوں خریدار یہاں آتے ہیں۔اقتصادی ماہرین ہمیشہ اشیا کی خریدو فروخت کا بغور جائزہ لیتے ہیں، کیونکہ امریکی معیشت کی 70 فی صد سرگرمیاں ، صارفین کی طلب سے جڑی ہوتی ہیں، اور دیکھا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران خریداری اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG