رسائی کے لنکس

انتخابی شکست کے بعد گھر سے نکلنے کو دل نہیں چاہا: ہلری


ہلری کلنٹن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ہلری کلنٹن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن نے کہا کہ انتخابات میں شکست کے بعد گزشتہ ہفتے اُن کا گھر سے باہر نکلنے کو دل نہیں چا رہا تھا

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ان کا دل چاہتا تھا کہ وہ اپنے کتے کو لے کر ایک کتاب کے ساتھ بیٹھ جائیں اور گھر سے کبھی بھی باہر نہ نکلیں۔

ایک ہفتہ قبل ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سے انتخاب میں شکست کے بعد انہوں نے پہلی بار بدھ کو واشنگٹن میں کسی عوامی تقریب میں شرکت کی۔

ہلری نے بچوں کی فلاح سے متعلق ایک خیراتی ادارے کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں ایسے ان پانچ نوجوانوں کی کوششوں کو سراہا گیا جو مشکلات کے باوجود نا صرف بہت اچھے طالب علم بنے بلکہ وہ ایک شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔

کلنٹن نے یہ تسلیم کیا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا اُن کے لیے ’’آسان بات نہیں تھی‘‘۔ تاہم انہوں نے کہا ان پانچ نواجوان مرد و خواتین کو یہ تنظیم خراج تحسین پیش کر رہی ہے، جنہوں نے تشدد غربت اور بے یارو مدد گار ہونے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا۔

انہوں نے کہا کہ جب 1992 میں بل کلنٹن نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی تو اُس کے بعد اُنھوں نے سابق صدر بل کلنٹن ہمراہ اس تقریب میں اکٹھے شرکت کی تھی۔

چلڈرنز ڈیفنس فنڈ کی صدر میرئین رائٹ ایڈلمین نے بدھ کی تقریب ہلری کلنٹن کے اعزاز میں منعقد کی، جنہوں نے اس فنڈ کے لیے ان سے تعاون کیا۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کے باوجود ایلڈر مین نے کہا کہ ہلری کلنٹن نے سب سے زیادہ مقبول ووٹ حاصل کیے۔

XS
SM
MD
LG