رسائی کے لنکس

بل کلنٹن ہیلری کی انتخابی مہم میں شامل


بل کلنٹن کے بقول، ’میں نے پوری زندگی میں تجربے، معلومات اور مزاج کے اعتبار سے اتنا اہل ترین شخص نہیں دیکھا، جو عظیم تر مقاصد کی تکمیل کے لئے میدان عمل میں آیا ہو‘

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ، سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں شامل ہوگئے ہیں اور سوموار کو پہلی بار صدارتی مہم میں عوام کے سامنے پیش ہوئے۔

1990ء کی دہائی میں دو بار عہدہٴ صدارت پر فائز رہنے والے امریکہ کے 42 ویں صدر نے شمال مشرقی ریاست نیو ہمپشائر میں سینکڑوں ووٹروں کی ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہیلری کلنٹن امریکہ کی آسودہ حالی کی بحالی کی امید کی کرن ہیں۔

بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی میں تجربے، معلومات اور مزاج کے مطابق، ایسا اہل ترین شخص نہیں دیکھا جو عظیم مقاصد کی تکمیل کے لئے میدان عمل میں آیا ہو۔

انھوں نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور ہیلری کے حریف ارب پتی ریئل اسٹیٹ تاجر ڈونلڈ ٹرمپ پر براہ راست تنقید کی۔ ٹرمپ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں کلنٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اور کہتے رہے ہیں کہ خواتین کے ساتھ بل کلنٹن کا ریکارڈ خوفناک ہے۔ ان کا اشارہ سابق صدر کی ازدواجی بے وفائی اور وائٹ ہاؤس کی ایک انٹرن کے ساتھ مبینہ تعلقات پر نوبت مواخذہ تک جا پہنچی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ جو بدترین اقدام ہیلری اٹھا سکتی تھیں وہ یہ ہے کہ اپنی صدارتی مہم میں اپنے شوہر کو شامل کرتیں جو اُنھوں نے کیا ہے۔ اب صرف آگے دیکھتے جائیے۔

XS
SM
MD
LG