رسائی کے لنکس

زیادہ دیر بیٹھنے کے نقصانات؟


اگرچہ یہ کہا جاتا ہے کہ تقریبا 8 گھنٹے یا اس سے ذیادہ ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنا ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ لیکن آجکل کی مصروف زندگی میں لوگوں کی کثیر تعداد اپنا ذیادہ وقت پہلے دفتر میں اپنی میز پر اور پھر گھر میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے گزارتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک ہی جگہ پر ذیادہ دیر بیٹھے رہنے سے ہمارے پٹھے جسم میں موجود چربی کو کم تعداد میں برن کرتے ہیں اور ہمارے جسم میں موجود خون ست رفتار میں بہتا ہے۔ یہ عمل ہمارے جسم میں موجود چربی کو دل کی رفتار کم کرنے یا روکنے میں معاونت دے سکتا ہے جو ہماری صحت کے لیے خطرناک ہے۔ محققین ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کو ذیادہ دیر بیٹھے رہنے سے بھی منسلک کرتے ہیں۔ جسم میں خون کی ست رفتار ٹخنون میں سوجن اور پھولی ہوئی رگوں کا باعث بھی بنتی ہے۔

جب ہم کھڑے ہوتے ہیں، چلتے ہیں یا سیدھا بیٹھتے ہیں تو ہمارے پیٹ کے پٹھے ہمیں سیدھا رہنے کے لیے مدد دیتے ہیں۔ لیکن جب ہم کرسی پربیٹھے رہتے ہیں تو ہمارے پٹھے حرکت میں نہیں رہتے اور یہ اکٹرے ہوئے پٹھے اکثر ریڑھ کی ہڈی کی قدرتی شکل کو خراب کرنے کاسبب بن سکتے ہیں۔

پٹھوں کے حرکت میں رہنے سے دماغ کے ذریعے ہمیں تازہ خون اور آکسیجن کی فراہمی جاری رہتی ہے۔ لیکن جب ہم ذیادہ دیر تک ایک جگہ بیٹھے رہتے ہیں تو ہمارے جسم میں موجود ہر حصہ ہمارے دماغ سمیت غیر فعال ہو جاتا ہے۔

جسمانی طور پر فعال رہنا دل کی بیماریوں اور اسٹروک کو روکنے کے لیے بہت اہم ہے۔ امریکن ہارٹ ایسویشن کے مطابق مجموعی طور پر دل کی صحت کے لیے ہفتہ میں 5 دن 30 منٹ کی ورزش، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے ہفتہ میں تقریبا 4 دن 40 منٹ کی ورزش بہت ضرروی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق، صحتمند رہنے کے لیے مردوں کو اوسطً 2500 کیلوریز روزانہ، جبکہ خواتین کو 2000 کیلوریز روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

جسمانی ورزش ہمارے جسم میں موجود ذیادہ کیلوریز کو برن کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ گھر میں سیڑھیاں چڑھنا، چلنا،تیز چلنا، سائیکل چلانا، تیرنا، اور کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی ورزش کا حصہ ہوتی ہے۔ لیکن تیز چلنا دل کو صحتمند رکھنے کا سب سے سادہ، مثبت اور موثر طریقہ ہے۔

بوڑھے اور کمزور لوگوں کا بھی سہارے کی مدد سے کچھ دیر روزانہ چلنا صحت کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG