واشنگٹن —
اہل کاروں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہیٹی کے شمال کے پانیوں میں کشتی ڈوبنے کے ایک واقع میں نقل مکانی کرنے والے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ڈوبنے والی ایک کشتی کو سہارا دے کر’ترکس‘ اور ’کایکوس‘ نامی جزیروں کی بندرگاہ کے قریب لایا جا رہا تھا۔
اِس برطانوی علاقے کے حکام نے بتایا ہے کہ مقامی پولیس پر مشتمل بچاؤ کے دستوں نے ’پروویڈینشلز‘ کے جزیرے سے تقریباً 100میٹر دور، ہیٹی کے 32 باشندوں کو زندہ بچا لیا ہے۔
فلوریڈا کی امریکی ریاست کی طرف سے ’امریکی ساحلی محافظوں‘ کے دستے سے تعلق رکھنے والی کشتیوں کو بھی بچاؤ کے کام میں ملوث کیا گیا، تاکہ تلاش کا کام کیا جا سکے۔
پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ترکس‘ اور ’کایکوس‘ کی پولیس کے سمندری دستوں نے بدھ کی صبح لوگوں سے بھری کشتی کو گھیرے میںٕ لے لیا تھا، اور اُسے ساحل کی طرف لایا جا رہا تھا کہ صبح سےپہلے کی تاریکی کے باعث، کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔
بدھ کا پورا دِن تلاش کا کام جاری رہا، جِن میں بظاہر وہ لوگ بھی شامل ہیں جو تیر کر ساحل تک پہنچے، اور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔