رسائی کے لنکس

آئیزک: ہیٹی کے قریب آتے آتے سمندری طوفان نے زور پکڑ لیا


اِس وقت ’پورٹ او پرنس‘ سے 160کلومیٹر جنوب مشرق سے گزر رہا ہے، جِس کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے

جیسے ہی ’آئزک ‘ نامی سمندری طوفان کیریبین کے خطے میں ہیٹی کے جنوبی ساحل کے قریب داخل ہوا ہے، اِس کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکہ کے سمندری طوفانوں کے بارے میں قومی مرکز نے جمعے کی شام اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ طوفان اِس وقت ’پورٹ او پرنس‘ سے 160کلومیٹر جنوب مشرق سے گزر رہا ہے، جِس کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

آئیزک جمعے کی رات ہیٹی سے ہوتا ہوا ہسپنولیا کے مغربی حصےسے گزرے گا، جِس کے بعد ہفتے اور اتوار کو سمندری طوفان شمال مغربی کیوبا سے گزرنے والا ہے۔

جمعے کو ’پورٹ او پرنس‘ میں خوردونوش کی اشیا خریدنے کے لیے لوگوں کا سپر اسٹوروں پر تانتا بندھ گیا، جہاں چار لاکھ کے قریب لوگ تین سال قبل آنے والے شدید زلزلے کی تباہی کے بعد اب تک خیموں میں رہائش پذیر ہیں۔

ہیٹی کے صدر میشل مارٹلی نے ہیٹی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شہری دفاع کے محکمے کی طرف سے دیے گئے انتباہ پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہوںٕ، ایسے میں جب یہ غریب ملک طوفان سے نبردآزما ہونے والا ہے۔
XS
SM
MD
LG