امریکی ریپبلیکن پارٹی فلوریڈا کی جنوبی ریاست میں پارٹی کنوینشن منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، جب کہ پیر کے روز ملک کی مغربی ریاست کو ایک بڑے سمندری طوفان کا خدشہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی سمندری طوفان کے بارے میں کی گئی پیش گوئی سے کنوینشن کے منتظمین کی امیدیں بندھ گئی ہیں۔
محکمہٴ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کی آئیزک Isaacنامی سمندری طوفان جوں جوں بحرہٴ اوقیانوس سےخلیج میکسیکو کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کی شدت ہموار نہیں رہی۔
ٹمپا فلوریڈا کے مغرب میں واقع ہے۔
تازہ ترین پیش گوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ فلوریڈا کی سمت اورہیٹی اور کیوبا کی طرف بڑھتے ہوئے اِس کی رفتار میں کمی کی خبریں مل رہی ہیں، جب کہ اس سے قبل کی پیش گوئی اس سے برعکس تھی۔
’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کے ڈائریکٹر رِک ناب نے کہا ہے کہ اس بات کی پیش گوئی کرنا ناممکنات میں سے ہے کہ طوفان فلوریڈا سے ٹکرائے گا یا نہیں۔
ناب کہتے ہیں کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اختتام ِہفتہ جب کے آخر یا آغاز پر جب ’آئیزک ‘ شمالی کیوبا کے قریب نمودار ہوگا تو اس کی اصل رفتار کیا ہوگی۔
اُن کے بقول، اس طرح طوفان کے راستے کے علاوہ اس کی رفتار کا معاملہ شامل ہوگا، جس کے بارے میں قطعی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا، یا یہ کہ فلوریڈا کے جنوب یا پھر کوئی اور حصہ طوفان کی زد میں آئے گا، یا سخت طوفان یا شدید بارش اور سیلابی کیفیت سمندری ساحل کے کون سے مقام کو نشانہ بنائے گی۔
ناب کہتے ہیں کہ ’آئیزک‘ کے راستے کا کھوج لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، جس کوشش میں طیاروں سے مدد لی جارہی ہے۔
ریپبلیکن پارٹی کا کنویشن پیر سے ٹمپا میں شروع ہوگا، بالکل اُسی وقت جب سمندری طوفان کا گزر وہاں سے ہوگا۔ فلوریڈا کے ریپبلیکن گورنر رِک اسکاٹ کا کہنا ہے کہ موسم کی پروانہ نہ کرتے ہوئے کنوینشن کو براہ راست ٹیلی ویژن پر ملک بھر میں دکھایا جائے گا۔
ریپبلیکن نیشنل کمیٹی کے ترجمان ژان اسپائسر نے سی این این کو بتایا کہ کنویشن کو منسوخ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں۔
یہ چار روزہ تقریب جمعرات کو ختم ہوگی۔ اِس کی خاص بات میساچیوسٹس کے سابق گورنر مِٹ رومنی کو ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی عہدے کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کرنا ہے۔