رسائی کے لنکس

بل کلنٹن کا دورہ ہیٹی


بل کلنٹن کا دورہ ہیٹی
بل کلنٹن کا دورہ ہیٹی

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ہیٹی کا دورہ کیا ہے جہاں اُنھوں نے نو منتخب صدر مائیکل مارٹلی اور وزیر اعظم جین میکس بیلیریو سے زلزلے سے متاثر اس ملک میں تعمیر نو کے معاملات پر بات چیت کی۔

مسٹر کلنٹن ہیٹی میں تعمیر نو سے متعلق نگران کمیشن کے شریک سربراہ ہیں اور اُنھوں نے دونوں رہنماؤں سے جمعہ کو دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ملاقات کی۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مثبت رہی۔

جزائر غرب الہند کی یہ ریاست جنوری 2010ء میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کم از کم دو لاکھ افراد ہلاک اور تقریباً 30 لاکھ متاثر ہوئے تھے۔ لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

باور کیا جاتا ہے کہ ہیٹی میں تعمیر نو کا عمل مکمل ہونے میں 10 برس لگیں گے اور لاگت کا تخمینہ 11.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG