رسائی کے لنکس

گوانتانامو قیدی کامقدمہ آخری مراحل میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیر کے دِن استغاثے نے اپنےحتمی دلائل شروع کیے جب کہ وکیلِ دفاع منگل کو اپنے دلائل پیش کریں گے

وکلائے استغاثہ نے گوانتانامو بے کیوبا کے ایک قیدی پر سویلین عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کے پہلے کیس میں دلائل کو نمٹانے کی کوشش کر تے ہوئے اِس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کا مشتبہ شخص بیشمار لوگوں کاقاتل ہے جس کے ہاتھوں پرسینکڑوں لوگوں کا خون ہے۔

احمد خلفان گیلانی پر الزام ہے کہ اُنھوں نے دوسروں کےساتھ سازش کرکے 1998ء میں مشرقی افریقہ میں دو امریکی سفارتخانوں پر بم حملے کیے تھے۔ تنزانیا اور کینیا میں ہونے والے اِن حملوں میں 244افراد ہلاک ہوئے جن میں 12امریکی شامل تھے۔

پیر کے دِن استغاثے نے اپنےحتمی دلائل شروع کیے جب کہ وکیلِ دفاع منگل کو اپنے دلائل پیش کریں گے۔

استغاثے کا کہنا ہے کہ گیلانی نے تنزانیا میں استعمال ہونے والا ٹرک اور پیٹرول کا ٹینک خریدا تھا۔

وکلائے دفاع نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سرگرم کارکنوں نے گیلانی کودھوکہ دے کر پھنسایا تھا اس حد تک کہ اُن کو اُن کے مجرمانہ ارادوں تک کا علم نہیں ہوا۔

سزا کی صورت میں گیلانی کو عمر قید ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG