نیٹو کے سکریٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن کا کہنا ہے کہ افغانستان سکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کی جانب سے نیٹو افواج پر حملے اتحادی فوجیوں کےحوصلے کو نقصان پہنچنے کا باعث بن رہے ہیں اور یہ کہ ایسےواقعات افغانستان سےنیٹو کے قبل از وقت انخلا کا سبب بن سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ’گارجین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اِس سوال کے جواب میں آیا افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکتوں کےسبب نیٹو پر افغانستان سے قبل از وقت انخلا کے لیےدباؤ میں اضافہ ہوا ہے، راسموسن کا کہنا تھا کہ اِس وقت ’تمام آپشنز‘ پر غور کیا جا رہا ہےاور یہ کہ اِس بارے میں نیٹو کا لائحہ عمل آئندہ تین ماہ میں واضح ہوجائے گا۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’گرین آن بلو‘ حملوں نے نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا کیا ہے اور افغان فورسز کے ہاتھوں نیٹو کے فوجیوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے نےنیٹو افواج کے مورال کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
افغانستان سےنیٹو کے سنہ 2014کے آخر تک طےشدہ انخلا میں تبدیلی کےبارے میں مسٹر راسموسن کا کہنا تھا کہ رواں اور اگلے سال نیٹو افواج کی افغانستان کےمختلف علاقوں میں تعیناتی اورانخلا کےبارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے اور امن و امان کی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کچھ علاقوں میں انخلا کا عمل تیز کیا جائے گا۔
نیٹو کےلائحہ عمل کے مطابق، 2014ء کے آخر تک ساڑھے تین لاکھ کے قریب افغان سکیورٹی فورسز کو سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ لیکن، تجزیہ کاروں کےخیال میں افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نیٹو کے تربیت کاروں اور فوجیوں کی ہلاکت نے نیٹو کے لائحہ عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔
سنہ 2007سے اب تک نیٹو کے 1014فوجی ’گرین آن بلو‘ حملوں میں ہلاک ہوئے۔اِن میں سے 51فوجی رواں سال ہلاک کیے گئے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل کے مطابق، ’گرین آن بلو‘کے اکثر واقعات میں طالبان ملوث ہیں اور یہ اُن کی اُس حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جِس کے تحت وہ کامیابی سےمغربی ممالک میں نیٹو کےافغان آپریشن کے خلاف رائے عامہ ہموار کر رہے ہیں۔
افغانستان کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس اگلے ہفتے برسلز میں ہونے والا ہے جب کہ نومبر میں نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جان ایلن ایک رپورٹ کے ذریعے اپنی سفارشات پیش کریں گے، جس کے بارے میں نیٹو کے سکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ، ’ اِنہی سفارشات کی روشنی میں رواں سال کے آخر تک افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے‘۔