رسائی کے لنکس

آسٹریلوی قبیلے کے مقدس مقام کی تصاویر گوگل سے ہٹا دی گئیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوگل نے آسٹریلیا کے مقامی باشندوں کے مقدس مقام 'الورو' کی تصاویر اور ورچوئل ٹور کو اپنے سرچ انجن اور گوگل میپ سے ہٹا دیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں یہ جگہ 'اننگو قبیلے' کے مطالبے پر سیاحوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

آسٹریلیا میں تفریح گاہوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے 'پارکس آسٹریلیا' نے گوگل سے درخواست کی تھی کہ وہ اننگو قبیلے کی خواہشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کی مقدس مقام کی تصاویر کو سرچ انجن اور گوگل میپ سے ہٹا دے۔

خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق جمعے کے روز گوگل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ الورو، اننگو قبیلے کے لیے مقدس ہے۔

ترجمان کے مطابق گوگل کو جیسے ہی پارکس آسٹریلیا نے صارفین کی جانب سے ارسال کی گئی تصاویر پر اعتراض کیا۔ گوگل نے ان تصاویر کو ہٹا دیا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر گوگل کے صارفین نے اس علاقے کو سیاحوں کے لیے بند کیے جانے سے پہلے فراہم کی تھیں۔

خیال رہے کہ 'گوگل میپ' میں لوگ جس جگہ کا سفر کریں۔ وہ ان کی تصاویر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ہر سال ہزاروں افراد قبائلی باشندوں کے اس مقدس مقام کی سر کرتے تھے۔

اکتوبر 2019 میں اس مقام کی ملکیت اننگو قبیلے کو لوٹائے جانے کے بعد اس پہاڑ کو سر کرنا ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

یہ جگہ مقامی آسٹریلوی آبادی کے لیے بھی بہت مقدس ہے اور اس کی تاریخ ہزاروں سال قدیم بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG