رسائی کے لنکس

دنیامیں بے روزگار افراد کی تعداد تقریباً 20 کروڑ


Italy Unemployment
Italy Unemployment

’آئی ایل او‘ کی پیش گوئی کے مطابق، اگلے پانچ برسوں کے دوران 21کروڑ سے زائد افراد روزگار تلاش کر رہے ہوں گے

بین الاقوامی ادارہٴ محنت (آئی ایل او) کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں تقریباً 20کروڑ افراد بے روزگار ہیں، جب کہ اس سال بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

ادارے کی طرف سے ’2013ء کےلیے روزگار کے رجحانات‘ کے موضوع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2012کے دوران دنیا بھر میں 42لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، جب کہ گذشتہ سال سے بے روزگاری کا یہی تناسب جاری رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاروں کے ایک چوتھائی حصے کا تعلق ترقی یافتہ معیشتوں سے ہے، جب کہ تین چوتھائی کے برابر افراد مشرق، جنوبی ایشیا اور افریقہ کے سب سہارا علاقے میں آباد ہیں۔

منگل کو جاری کی گئی اِس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ دنیا بھر کے تین کروڑ 90لاکھ لوگ ایسے ہیں جو محنت کے شعبے سے علیحدہ کیے گئے ہیں، لیکن اُنھیں بے روزگاری کی مد میں شامل نہیں کیا گیا۔

’آئی ایل او‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران 21کروڑ سے زائد افراد روزگار کی تلاش میں ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں نوجوانوں کی کھپت مشکل معاملہ بن چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 15اور 24سال کی عمر کے افراد جن کی تعداد سات کروڑ 40لاکھ ہے، دنیا بھر میں بے روزگار ہیں، جب کہ بے روزگاری کی شرح 12.6فی صد کی سطح پر ہے۔
XS
SM
MD
LG