رسائی کے لنکس

جرمنی میں امریکی اڈوں پر حملوں کی سازش ناکام، داعش کے 5 ارکان گرفتار


فائل
فائل

جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے حکام نے بدھ کو دولت اسلامیہ سے وابستہ ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ ان پر جرمنی میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ بندوقوں اور بارود سے مسلح تھا۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز ڈوائسز تیار کرنے کی نوعیت کا مواد بھی برآمد کیا گیا۔

استغاثہ نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ نے مبینہ طور پر جرمنی میں قائم امریکی فضائی افواج کے اڈوں کی نشاندہی کی سازش مکمل کرلی تھی۔

بیان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گزشتہ ماہ عمل میں لائی گئی۔ ان میں سے چار کی شناخت ظاہر کی گئی ہے جبکہ پانچواں ملزم بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔ ان کا تعلق تاجکستان سے بتایا جاتا ہے۔ انھوں نے گزشتہ سال داعش میں شامل ہونے کے بعد جرمنی میں ایک دہشت گرد گروہ کی بنیاد رکھی تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں کا شام اور افغانستان کے داعش کے مبینہ ارکان کے ساتھ مسلسل رابطہ تھا، جہاں سے انھیں ہدایات موصول ہوتی تھیں۔

XS
SM
MD
LG