رسائی کے لنکس

جرمن ٹرین اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشتبہ شخص نے گرافنگ بانوف اسٹیشن پر متعدد افراد پر دس سنٹی میٹر لمبے چاقو سے حملہ کیا۔

جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کے قریب ایک ریلوے اسٹیشن پر منگل کو متعدد افراد پر چاقو سے حملے کے بعد ایک جرمن شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ تین زخمی ابھی زیر علاج ہیں۔

میونخ پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان کین ہائیڈن رائخ نے کہا کہ حملہ آور نے حملہ کرتے وقت سیاسی کلمات استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دفتر عینی شاہدین کی طرف سے اس اطلاع کی تحقیق کر رہا ہے کہ اس نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگایا۔

حکام نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ یہ شخص ذہنی مریض ہو سکتا ہے۔

تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ 27 سالہ مشتبہ شخص جرمن شہری ہے اور اس کا نام بھی جرمن ہی لگتا ہے۔

مشتبہ شخص نے متعدد افراد پر گرافنگ بانوف اسٹیشن پر دس سنٹی میٹر لمبے چاقو سے حملہ کیا۔

یہ حملہ صبح پانچ بجے سے کچھ دیر قبل میونخ سے 30 کلومیٹر مشرق میں واقع اسٹیشن پر کیا گیا۔

زخمی ہونے والا ایک پچاس سالہ شخص اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر افراد کی عمریں 43، 55 اور 58 بتائی گئی ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب 11 لاکھ تارکین وطن کی جرمنی آمد کے بعد ملک میں اس بات پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے کہ ان سے کیسے نمٹا جائے۔

XS
SM
MD
LG