جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ چانسلر کے دفتر میں پوسٹ میں موصول ہونےوالےمشتبہ پیکیج پر ذاتی طور پر اُن کا پتہ لکھا ہوا تھا جِس کا مقصد لوگوں کونقصان پہنچانا تھا۔
ترجمان اسٹیفن سائبرٹ نے کہا کہ اِس ‘مشتبہ’ پیکج کا پتامنگل کو موصول ہونے والی ڈاک کی عام اسکریننگ کے دوران چلا۔
اُنھوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ظاہر ہوا کہ پارسل کے مندرجات کا مقصد لوگوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ پولیس نے پیکج کو ٹھکانے لگا لیا ہے۔
سائبرٹ نے کہا کہ ایک شخص زخمی ہواہے۔ اُس وقت مرخیل جرمنی سے باہرسرکاری دورے پربیلجیم میں تھیں۔
یہ بازیابی اُس وقت سامنے آئی جب پیر اور منگل کو یونان کے دارالحکومت میں نوعدد پارسل بم برآمد ہوئے جن میں سے ایک فرانس کے صدر نکولا سرکوزی کے پتے پر بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1