رسائی کے لنکس

جارج کلونی سڑک حادثے میں زخمی


ہالی وڈ فلموں کے ہیرو جارج کلونی اٹلی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم، خوشی قسمتی سے انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگیں، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

امریکی چینل ’اے بی سی نیوز‘ نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جارج کلونی اٹلی کے علاقے سارڈینیا میں موٹرسائیکل پر سوار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے سیٹ پر جا رہے تھے کہ ان کی موٹرسائیکل ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔

جارج کلونی کو فوری طور پر جان پال ٹو اسپتال کی منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جارج کلونی کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ستاون سالہ جارج کلونی اٹلی میں ایک گھرکے مالک بھی ہیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اٹلی میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔

انہیں کچھ دیر اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر منتقلی کی اجازت دے دی گئی۔

XS
SM
MD
LG