رسائی کے لنکس

نو بیاہتا جوڑے جارج اور امل کلونی کا آسیبی گاؤں میں نیا گھر


غیر معمولی قوتوں کے مالک یوری گیلر نے ذرائع کو بتایا کہ برک شائر گاؤں غیر معمولی سرگرمیوں کا مرکز ہے خاص طور پرتاریخی پل پرایک بچی کا بھوت نظر آتا ہے۔

اس سال کا قابل ذکرنو بیاہتا جوڑا ہالی وڈ اداکار جارج اور امل کلونی نے شادی کےبعد نئی زندگی کی شروعات برطانیہ میں ایک نیا گھر خرید کر کی ہے۔

برطانوی وکیل امل کلونی کا عالیشان محل برطانیہ کے ایک خوبصورت گاؤں برکشائر میں واقع ہے۔ لیکن اب کہا جارہا ہے کہ ہالی وڈ کے نڈر اداکار کو گھر کے خوبصورت محل وقوع کے ساتھ ساتھ کچھ آسیبی معاملات سے بھی دو دو ہاتھ کرنے پڑ سکتے ہیں۔

کیونکہ نئےگھر کے ساتھ ایک بچے کے بھوت کا سرپرائز بھی ساتھ آیا ہے جو گاؤں میں ادھر ادھر بھٹکتا دکھائی دیتا ہے۔

برطانوی روزنامہ ایکسپریس کی خبر کے مطابق ہالی وڈ کے سپر اسٹار جارج کلونی کا محل نما گھر ایک ایسے گاؤں میں واقع ہے جسے آسیبی خیال کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں اکثر وبیشتر عجیب وغریب واقعات ہوتے رہتے ہیں اور خاص طور پر دریائے ٹیمز کے پل کو ایسے پراسرار واقعات کی آماجگاہ بتایا گیا ہے۔

مسٹر اور مسز کلونی کا نیا گھر بھی دریائے ٹیمز پر واقع ہے لہذا یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس گاؤں میں نو بیاہتا جوڑے کا کبھی نا کبھی بھوت پریت یا پراسرار چیزوں سے آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔

ستمبر میں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد جارج کلونی نے اپنی خوبرو اہلیہ امل کلونی کے لیے دریائے ٹیمز پر ایک 10 ملین پونڈ کی لاگت کا شاندار محل خریدا ہےجس کے نو کمرے ہیں۔

ان کا محل نما گھر لائبریری، جم، مہمانوں کے لیے علحیدہ سے کاٹیج سمیت وسیع وعریض باغات پر مشتمل ہے۔

لیکن قیاس کیا جارہا ہے کہ جارج کلونی شاید اپنے پڑوسی بھوت کے بارے میں اب تک لاعلم ہیں یا پھر انھیں جان بوجھ کراس بارے میں بتایا نہیں گیا ہے۔

ہالی وڈ فلم 'گریوٹی' کے ہیرو جارج کلونی کے نئے پڑوسی اور غیر معمولی قوتوں کے مالک یوری گیلر نے ذرائع کو بتایا کہ برک شائر گاؤں غیر معمولی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ خاص طور پرتاریخی پل پر پراسرار واقعات رونما ہوئے ہیں یہاں ایک بچی کا بھوت ہےجو پل کراس کرتا دکھائی دیتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرے ذہن میں ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ جارج اور امل کلونی اس بھوت کو نہیں دیکھیں گے۔

معمر پڑوسی نے بتایا کہ انھوں نے اس بارے میں تین کتابیں لکھی ہیں اور ان کو جارج کلونی کے گھر پر پوسٹ کیا ہے جبکہ 2013 میں دریائےٹیمز پل پر ہونے والے عجیب وغریب واقعے کے بارے میں مسٹر گیلر نے دعوی کیا تھا کہ پل کے وسط میں پوسٹ بکس اسی بچی کے بھوت کی شیطانی حرکت تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود نئے شادی شدہ جوڑا ان دنوں اپنے نئے گھر کو سجانے میں مصروف ہیں اور اکثر اپنے محلے کے کیفے اور ریستوران میں دکھائی دیتا ہے۔

اداکار جارج کلونی اٹلی میں جھیل کومو پر واقع ایک شاندار مکان کے بھی مالک ہیں۔

XS
SM
MD
LG