رسائی کے لنکس

غزہ میں اسلامک جہاد کے حامیوں کی بڑی ریلی


غزہ میں اسلامک جہاد کے حامیوں کی بڑی ریلی
غزہ میں اسلامک جہاد کے حامیوں کی بڑی ریلی

عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے ہزاروں حامیوں نے امریکہ، اسرائیل اور مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے خلاف جمعے کے روز غزہ کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں سے بعض لوگ فلسطینی پرچم لہرارہے تھے۔ اس موقع پر غزہ شہر کے قطیبہ چوک میں اسرائیل مخالف کٹڑ گروپ کے بینر لگائے گئے تھے۔

مظاہرین سے اسلامک جہاد اور غزہ سے تعلق رکھنے والے حماس کے کئی لیڈروں نے خطاب کیا۔

اسلامک جہاد نے ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کا دعویٰ کیا مگر اس تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایک اور خبر کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے ایک ایک عرب اخبار الشرق الوسط نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کی سرحدوں کے موضوع پر اوباما انتظامیہ کے ساتھ خفیہ مذاکرات کررہاہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایک منصوبے میں مستقبل کی فلسطینی ریاست سے مشرقی یروشلم کی زمین لیز پر لینے کے امکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسلامک جہاد نسبتاً ایک چھوٹا فلسطینی عسکریت پسند گروپ ہے ، جسے اس کے مقابلے میں کافی بڑی تنظیم حماس کی نسبت زیادہ انتہاپسند سمجھا جاتا ہے۔

یہ ریلی اسلامک جہاد کے بانی فتحی الشقاقی کے قتل کی 15 برسی کے چند روز بعد ہوئی ہے جنہیں مالٹا میں ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔ ان کے قتل کا الزام اسرائیلی خفیہ ادارے موساد پر عائد کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG