دنیا کے مختلف ملکوں میں ہم جنس پرست اور ان کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن روس کی طرف سے متعارف کروائے گئے ’’ہم جنس مخالف‘‘ قانون کے خلاف بدھ کو مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے نیویارک، لندن، پیرس اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت دنیا کے 19 شہریوں میں مظاہروں کا اہتمام کر رکھا ہے۔ منتظمین نے سوچی سرمائی اولمپکس کے لیے تعاون کرنے والے بڑے کاروباری اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی اس قانون کے خلاف آواز بلند کریں۔
روس نے ہم جنس پرستی کو ’’ گے پروپیگنڈا‘‘ قرار دیتے ہوئے بچوں تک اس کی رسائی پر قدغن لگائی ہے۔
مظاہرین کی طرف سے اولمپکس مقابلوں کے جن شراکت داروں پر اس قانون خلاف بولنے کا کہا جا رہا ہے ان میں کوکا کولا، میکڈونلڈز اور سام سنگ شامل ہیں۔
دریں اثناء روس میں حکام سرمائی اولمپکس کے موقع پر دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے چوکنا ہیں۔
منگل کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے روس کے شہر وولگوگراد میں حالیہ خودکش بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تھامس باخ اولمپکس مقابلوں کی حتمی تیاریوں کے موقع پر روس کے صدر ولادمر پوٹن سے بھی ملاقات کی۔
صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ سوچی اولمپکس اپنے پیچھے ایک عظیم روایت کو چھوڑ جائیں گے۔
دریں اثناء آسٹریلین اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسے ایک گمنام خط موصول ہوا ہے جس میں سوچی اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے والے دو آسٹریلوی ایتھلیٹس کو اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
کمیٹی کے چیف کا کہنا تھا کہ حکام نے فوری طور آسٹریلیا کے فیڈرل کریمنل بیورو کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے جو اس خط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تاہم کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس خط کو ’’سنگین خطرہ‘‘ تصور نہیں کرتے۔
روس کے شورش زدہ خطے قفقاز سے تعلق رکھنے والے اسلامی عسکریت پسندوں نے سوچی اولمپکس کے موقع پر دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی بھی دی رکھی ہے۔
شمالی قفقاز کے علاقے داغستان کے ایک جہادی گروپ نے گزشتہ سال کے اواخر میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جن میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقاریب جمعہ سے شروع ہو رہی ہیں۔