رسائی کے لنکس

قذافی کا خاندان الجیریا فرار


قذافی کا خاندان الجیریا فرار
قذافی کا خاندان الجیریا فرار

الجیریائی پریس سروس نے وزارتِ خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر قذافی کی بیوی، بیٹی ، دو بیٹے اور اُن کے بچے پیر کی صبح سویرے لیبیائی سرحد پار کرکے الجیریا میں داخل ہوئے

الجیریا کے میڈیا نے خبر دی ہے کہ معمر قذافی کےخاندان کے افرادپیر کو الجیریا میں داخل ہوئے، جب کہ قذافی مخالفین کو سابق لیڈر کی تلاش جاری ہے۔

الجیریائی پریس سروس نے وزارتِ خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر قذافی کی بیوی، بیٹی ، دو بیٹے اور اُن کے بچے پیر کی صبح سویرے لیبیائی سرحد پار کرکے الجیریا میں داخل ہوئے۔
لیبیا میں قذافی مخالفین افواج ملک کے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد مسٹر قذافی کے آبائی شہر سرطے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
مصراتہ میں قذافی مخالفین کمانڈروں نے بتایا ہے کہ اُن کی فورسز نے پیر کے دِٕن سرطے کی طرف چڑھائی کی اور اب وہ اِس ساحلی شہر سے 30کلومیٹر دور ہیں، جو کہ طرابلس کے مشرق میں 450کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

قذافی مخالفین کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ قبائلی راہنماؤں کو ہتھیار ڈالنے پر رضامندکرنے کے لیے ہونے والی بات چیت کی ناکامی کی صورت میں، حکومت مخالف فوج طاقت کےزور پر سرطے کا کنٹرول حاصل کرلے گی۔

مسلح مخالفین کی طرف سے طرابلس پر کنٹرول سنبھالنے کے بعدسےمسٹر قذافی دکھائی نہیں دیے اور سرطے ہی وہ خطہ ہے جس کے لیے باور کیا جاتا ہے کہ وہ وہاں چھپے ہوئے ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG