رسائی کے لنکس

باکس آفس رپورٹ: فکرے 3 کا اوپننگ ڈے پر ساڑھے آٹھ کروڑ کا بزنس


بالی وڈ کامیڈی فلم 'فکرے 3' نے اوپننگ ڈے پر لگ بھگ ساڑھے آٹھ کروڑ بھارتی روپے کما کر باکس آفس پر اپنے سفر کا آغاز ایک اچھے انداز میں کیا ہے۔

اٹھائیس ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا کلیش معروف اداکار نانا پاٹیکر کی فلم 'دی ویکسین وار' اور کنگنا رناوت کی 'چندرامکھی 2' کے ساتھ ہوا ہے۔

البتہ اس وقت سنیما گھروں میں شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' بھی لگی ہوئی ہے جو ایک ہزار کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ 'انڈیا ڈاٹ کام' کے مطابق 'فکرے 3' کے ساتھ ریلیز ہونے والی 'دی ویکسین وار' پہلے روز صرف ایک کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کر سکی جب کہ کنگنا رناوت کی فلم 'چنرامکھی پہل دوروز لگ بھگ ساڑھے سات کروڑ روپے ہی کما سکی ہے۔

'فکرے 3' کی ہدایات مرگھ دیپ سنگھ لامبا نے دی ہیں جب کہ اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

فلم میں علی فضل، پلکت سمراٹ، ورن شرما، پنکج تریپاٹھی اور رچہ چڈھا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

معروف کامیڈی فرنچائز کا پہلا حصہ 'فکرے' سن 2013 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد 2017 میں 'فکرے ریٹرنز' ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے پہلے سے لے کر تیسرے پارٹ تک کاسٹ کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اگر 'فکرے 3' کے اوپننگ ڈے کے بزنس کا موازنہ اس کے دوسرے حصے یعنی 'فکرے ریٹرنز' سے کیا جائے تو اس نے ریلیز کے پہلے روز آٹھ کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے کمائے تھے۔

فورم

XS
SM
MD
LG