رسائی کے لنکس

زوخار کے دوست کو سات برس قید ہو سکتی ہے: ذرائع


وکلا (فائل)
وکلا (فائل)

وفاقی استغاثہ نے کولیئر کے سوتیلے باپ، جوزف راجرز کا بیان عدالتی کارروائی میں درج کرایا، جس میں زوخار کے دوست، ڈائس قادربایوف کو سات برس کی سزا دینے کی التجا کی گئی ہے

بوسٹن بم حملہ آور زوخار سارنیف کے کالج کے ایک دوست نے اُن کی مدد کرنے کے بجائے، یونیورسٹی کے ایک پولیس اہل کار کی جان بچانے کی کوشش کی اور زوخار کا پتہ بتایا۔ یہ بات بدھ کے روز پولیس اہل کار کے اہل خانہ نے عدالتی کارروائی کے دوران بتائی۔

کیمبرج کے علاقے میں، زوخار اور اُن کے بڑے بھائی، تمرلان کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا پولیس اہل کار، شین کولیئر ہلاک ہوا، جس سے کچھ ہی گھنٹے قبل حکام نے اپریل 2013ء کو ہونے والے اِن بم حملوں کے مشتبہ حملہ آوروں کی تصاویر اور وڈیو جاری کی تھیں۔ حملے میں تین افراد ہلاک جب کہ 260 زخمی ہوئے تھے۔

بعدازاں، واٹر ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ گولیوںٕ کے تبادلےمیں تمرلان ہلاک ہوا جب کہ زوخار کو پکڑ لیا گیا، جو ایک کھڑی ہوئی کشتی میں چھپا ہوا تھا۔

وفاقی استغاثہ نے کولیئر کے سوتیلے باپ، جوزف راجرز کا بیان عدالتی کارروائی میں درج کرایا، جس میں زوخار کے دوست، ڈائس قادربایوف کو سات برس کی سزا دینے کی التجا کی گئی ہے۔ گذشتہ سال، بم حملے کی تفتیش سے قبل قادربایوف نے اقرار جرم کیا تھا، اور یوں اُن کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

قادربایوف کو دو جون کو سزا سنائی جائے گی۔ بدھ کو اُن کے وکیل کا مؤقف سننے کی کوشش کی گئی، جس رابطے کا فوری طور پر جواب نہیں ملا۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ قادربایوف کو میراتھون دوڑ کے اختتامی نکتے پر کئے جانے والے پریشر کوکر بم حملے کا علم تھا۔

اُنھوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے زوخار کی جاری کردہ تصویر کو دیکھ کر وہ اُنھیں پہچھان گیا تھا؛ جب کہ یونیورسٹی آف میساچیوسٹس کے ہاسٹل میں زوخار کے کمرے سے اُس کا لیپ ٹاپ اور کتابوں کا تھیلا برآمد کیا گیا۔

راجرز کے بقول، اگر قادر بایوف نے پولیس بلانے کا اچھا کام کیا ہوتا، تو کیمبرج اور واٹر ٹاؤں میں سارنیف برادران کی جانب سے کی گئی قاتلانہ حرکات کو بروقت روکا جا سکتا تھا۔

زوخار کے وکیلوں نے بم حملوں میں زٕوخار کے کردار کو تسلیم کیا، اور یوں اُسے متعدد فوجداری شقوں کے تحت سزا سنائی گئی۔ گذشتہ ماہ جیوری اُنھیں سزائے موت سنا چکی ہے۔

اُن کے دو دوستوں، عظمت تزریاکوف اور روبیل فلپوس تفتیش کے دوران، جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اُنھیں پانچ جون کو سزا سنائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG