رسائی کے لنکس

فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری


فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری
فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے جاری

فرانس میں مزدور تنظیموں کی طرف سے ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں ممکنہ اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مظاہرین نے ایک ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک کو بند کردیاہے۔

جنوبی ساحلی شہر مارسیئلس میں احتجاج کرنے والوں نے ائیر پورٹ کی طرف جانے والی گاڑیوں کو روک دیا تاہم ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کو منسوخ کیے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

رواں ہفتے ہونے والے بڑے مظاہرے فضائی اور ریل کے نظام میں خلل کا باعث بنے اور مظاہرین نے تیل کے ذخائر اور ریفائنریوں کو بھی بند کیے رکھا۔

صدر نکولاسارکوزی نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ تیل کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مظاہرین کو وہاں سے ہٹائے۔ اس بندش سے تقریباً ایک ہزار سے زائد پٹرول پمپوں کو تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

فرانس کی سینٹ رواں ہفتے اس مسودے پر قانون سازی کرنے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کیا جائے گا۔ پینشن قوانین میں اصلاحات کے خلا ف فرانس میں مزدور تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG