رسائی کے لنکس

فرانس: حملہ آور کی تلاش جاری، سکیورٹی انتہائی سخت


فرانس میں حکام اس حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہیں جس نے پیر کو ایک یہودی اسکول پر فائرنگ کرکے تین بچوں اور ایک ربی کو ہلاک کردیا تھا۔

حکومت نے جنوب مغرب میں سکیورٹی کو ’اسکارلٹ‘ تک بڑھا دیا ہے۔ یہ درجہ انتہائی حد تک لیکن ’ہنگامی حالت‘ سے ایک درجے کم ہوتا ہے۔

یہودی اور ملسم اسکولوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی بڑھا کر ان کے باہر محافظ تعینات کردیے گئے ہیں۔

صدر نکولس سارکوزی اور وزیراعظم فرانکواس فلون نے مرنے والوں کی یاد میں پیرس میں منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی جب کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے خاموش رہ کر مارچ کیا۔

مسٹر سارکوزی نے انے دوبارہ انتخاب کی مہم بھی معطل کردی ہے۔ سوشلسٹ صدارتی امیدوار فرانکوس ہولانڈ اور دائیں بازو کی امیدوار مارائن لی پن نے بھی اپنی اپنی مہم عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔

فرانس کے جنوب مغربی شہر تلوز میں پیر کو ایک حملہ آور نے فائرنگ کرکے تین بچوں اور ایک شخص کو ہلاک کردیا تھا اور بعد ازاں موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

XS
SM
MD
LG