رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پاکستان کو 317 رنز کا ہدف


پاکستان کو جیتنے کے لئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے، جبکہ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے تھے۔ پاکستان کو اب بھی یہ میچ جیتنے کے لئے 255 رنز چاہئیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔

پاکستان کو جیتنے کے لئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے تھے۔ پاکستان کو اب بھی یہ میچ جیتنے کے لئے 255 رنز درکار ہیں۔

اب تک آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سمیع اسلم صرف ایک رن بنا سکے جبکہ اظہر علی 17 اور حارث سہیل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود نے 21 رنز اسکور کئے جبکہ بابر اعظم کوئی بھی رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اسد شفیق چار اور سرفراز احمد 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پیر کو ہی سری لنکا کی پوری ٹیم 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے کھلاڑی مینڈس نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جبکہ ڈکویلا نے مجموعی اسکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا۔

سمارا نے 13، ہرتھ نے 17رنز بنائےجبکہ باقی کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی ڈبل فگر نہیں کی اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے۔

پاکستانی بالر وہاب ریاض سب سے زیادہ چار وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ حارث سہیل نے 3 ،یاسر شاہ نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 482 رنز اور پاکستان نے 262 رنز بنائے تھے اور یوں سری لنکا کو 220 رنز کی برتری حاصل رہی۔

XS
SM
MD
LG