رسائی کے لنکس

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا میلہ سج رہا ہے جمعرات سے روس میں


فٹ بال ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جا رہا ہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جا رہا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ءکا میلہ تو جمعرات سے روس میں سجنے جا رہا ہے، لیکن اس کا بخاردنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اس کھیل کا نیا چیمپئن کون ہو گا؟ ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال گردش کررہا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں دفاعی چیمپئن جرمنی، ارجنٹائن ، برازیل، فرانس، اسپین،پرتگال، انگلینڈ، روس، سعودی عرب، ایران اور مصر سمیت 32 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 8گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ ’اے‘ میں

میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے۔

گروپ’ بی‘میں

پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران۔

گروپ’ سی‘میں

فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک ۔

گروپ’ ڈی‘میں

ارجنٹائن ، آئس لینڈ، کروئشیااور نائیجیریا۔

گروپ’ ای‘میں

برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا۔

گروپ’ ایف‘میں

جرمنی، میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا۔

گروپ’ جی ‘میں

بیلجیم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ۔۔اور

گروپ’ ایچ ‘میں

پولینڈ، سنیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

افتتاحي میچ

گروپ کا افتتاحي میچ میزبان ملک روس اور سعودی عرب کے درمیان جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ دفاعی چیمپئن جرمنی اپنے پہلے میچ میں 17جون کو میکسیکو کے مد مقابل ہوگا۔

ناک آؤٹ مرحلہ

یہ مرحلہ 30 جون سے شروع کر3 جولائی تک جاری رہے گا، اس دورن 8میچز کھیلے جائیں گے اورآٹھ ٹیمیں کوارٹرز فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

کوارٹرز فائنل

کوارٹرز فائنل کے چار میچز 6 اور 7 جولائی کو ہوں گے جس کے بعد سیمی فائنل کی چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔

سیمی فائنل

سیمی فائنل میچز 10 اور 11جولائی کو ہوں گے۔ تیسری پوزیشن کے لئے پلے آف 14جولائی کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ یعنی فائنل 15جولائی کو کھیلا جائے گا۔

فیفا ویب سائٹ کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹائن کے لیونل میسی، مصرکے محمد صلاح اور میکسیکو کے زیویئر ہرنانڈیس کو فیچرڈ پلیئر قرار دیا گیا ہے۔

میٹ لائف اسٹیڈیم کا فضائی نظارہ جہاں عالمی فٹ بال کپ مقابلے ہوں گے
میٹ لائف اسٹیڈیم کا فضائی نظارہ جہاں عالمی فٹ بال کپ مقابلے ہوں گے

پاکستان اور فیفا ورلڈ کپ

گو کہ پاکستان کی فٹبال ٹیم اس ایونٹ کا حصہ نہیں ہے لیکن دو حوالوں سے پاکستان کا نام اس ورلڈ کپ کے ساتھ جڑ گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں استعمال ہونے والی فٹ بالز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں جبکہ ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکومیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحي تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے ۔انہیں خصوصي طور پر ایونٹ میں شرکت کے لئے بلایا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحي تقریب میں پاکستانی پرچم کے ساتھ اسٹیڈیم میں کھڑا ہو گا۔

ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کےاسپانسر ادار ےگیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کےطور پر منتخب کیا تھا۔

یورپ اور جنوبی امریکہ کی اجاری داری

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پر اب تک یورپ اور جنوبی امریکہ کی اجاری داری قائم ہے ۔کوئی بھی تیسرا براعظم اب تک عالمی چیمپئن نہیں بن سکا۔ اب تک یورپی ممالک 11 مرتبہ ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ جنوبی امریکی ممالک نے نو مرتبہ یہ مقابلے جیتے۔

برازیل پانچ بار عالمی کپ جیت کر پہلے نمبر پر ہے ۔ اٹلی اور جرمنی چار چار، ارجنٹیائن اور یوروگوئے دو، دو جبکہ انگلینڈ، فرانس اور اسپین ایک ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG