رسائی کے لنکس

عالمی کپ 2018ء میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہوں گے

اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے 'بروزوکا' نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔ (فائل فوٹو)
اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے 'بروزوکا' نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔ (فائل فوٹو)

پاکستانی وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی 'فارورڈ اسپورٹس' نامی فرم 'ٹیلی اسٹار 18' نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان کی ایک کمپنی اس بار بھی فیفا کے عالمی کپ 2018ء میں استعمال ہونے والے فٹ بال فراہم کرے گی۔

عالمی فٹ بال کپ رواں سال موسم گرما میں روس میں منعقد ہو گا۔

پاکستانی وزارتِ تجارت کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے سیالکوٹ کی 'فارورڈ اسپورٹس' نامی فرم 'ٹیلی اسٹار 18' نامی فٹ بال فراہم کر رہی ہے۔

اسی کمپنی نے برازیل میں منعقد ہونے والے 2014ء کے فیفا عالمی کپ کے لیے 'بروزوکا' نامی فٹ بال بھی فراہم کیے تھے۔

پاکستان دنیا بھر میں سالانہ تقریباً چار کروڑ فٹ بالز برآمد کرتا ہے اور وزارتِ تجارت کے مطابق مالی سال 18 – 2017 کے ابتدائی 10 ماہ میں پاکستان نے 122 ملین ڈالرز مالیت کے فٹ بالز برآمد کیے۔

پاکستان کا صنعتی شہر سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری میں خاصی شہرت رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر میں تیار کیے گئے فٹ بال دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں۔

لیکن ماضی میں پاکستان میں فٹ بال بنانے والی فیکٹریوں میں کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں جس سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی آئی۔

تاہم اب پاکستانی حکام کہتے ہیں کہ بچوں کو اس صنعت میں روزگار نہیں دیا جاتا ہے اور عالمی سطح پر مروجہ قوانین کے مطابق ہی لیبر فورس استعمال ہوتی ہے۔

پاکستان دنیا بھر کو فٹ بال برآمد تو کرتا ہے لیکن ملک میں فٹ بال کا کھیل فروغ نہیں پا سکا۔

XS
SM
MD
LG