رسائی کے لنکس

کراچی: پاکستان فیشن ویک 2016ء کا افتتاح


تین روزہ فیشن شو میں ملک بھر کے 26 معروف ڈیزائنرز اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کر رہے ہیں۔ فیشن ویک 2016ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے تیار کردہ سفید اور کالے رنگ کے لیڈیز اور جینٹس کے ملبوسات پیش کئےگئے

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں جمعرات کی شام پاکستان فیشن ویک 2016ء کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ تقریب کا افتتاح پاکستان کے قومی ترانے کی دھن سے ہوا۔

فیشن ویک 2016ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کے تیار کردہ سفید اور کالے رنگ کے لیڈیز اور جینٹس کے ملبوسات پیش کئےگئے۔

پعدازاں ڈیزائنر وردہ سلیم، لالہ ٹیکسٹائل اور کیسیریا کے یونیک اور منفرد ملبوسات نے فیشن شو میں سماں باندھ دیا۔ اگلے مرحلے میں دیگر ڈیزائنرز ماہین کریم، عبید شیخ اور صنم چوہدری کی کلیکشن پیش کی گئیں۔

شو کے پہلے روز پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکاروں ثروت گیلانی، سکندر خان اور عائزہ خان نے خصوصی طور پر ماڈلز کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کی۔

تین روزہ فیشن پاکستان ویک 2016ء میں پاکستان بھر سے 26 معروف ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔ معروف ڈیزانئروں سمیت نامور ماڈل شرکت کر رہی ہیں جس میں نادیہ حسین، حرا ترین، روبیا چوہدری، فوزیہ خان اور سیبل شامل ہیں۔

فیشن شو میں ڈیزائنروں سمیت کراچی کی معروف شخصیات سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں اور فیشن بلاگرز نے شرکت کی۔

فیشن شو کے ترجمان کے مطابق پاکستان فیشن ویک کا مقصد پاکستان کی ثقافت لائف اسٹائل اور فیشن سے بھرپور ٹیلنٹ کو دنیا بھر کے لئے پیش کرنا ہے۔

فیشن ویک کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی فیشن پاکستان کونسل اور اردو ون میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، جو اگلے دو روز تک جاری رہےگا۔

XS
SM
MD
LG