رسائی کے لنکس

رنبیر، امیتابھ، ابھیشیک اور سوناکشی سنہا کی فلمی دنیا


رنبیر، امیتابھ، ابھیشیک اور سوناکشی سنہا کی فلمی دنیا
رنبیر، امیتابھ، ابھیشیک اور سوناکشی سنہا کی فلمی دنیا

رنبیر کپور نت نئی فلمی ہیروئنوں سے دل لگانے اور ان کا دل توڑنے کے لئے تو ہیں ہی مشہور اب وہ ایک اور حوالے سے بھی مشہور ہونے جارہے ہیں۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں درج ہوگیا ہے۔کس کارنامے پر؟ ارے بھئی انہوں نے صرف 12گھنٹے میں ایک ہی برانڈ کے 50 کمرشل اشتہارات میں کام کرکے ایک نیا ریکارڈ جو بنایا ہے۔ ان کے یہ اشتہارات آئی پی ایل سیشن فور کے دوران آن ائیر جائیں گے۔ ہے نہ کمال کا ریکارڈ!!

پولینڈ کے میوزیم میں امیتابھ بچن کے فنگر پرنٹس

پولینڈ کے شہر کروکو میں دنیا بھر کی مشہورفلمی شخصیت کے فنگر پرنٹس کا ایک میوزیم ہے۔ اس میوزیم میں اب امیتابھ بچن کے فنگر پرنٹس بھی رکھے جارہے ہیں۔ یہ بات خود امیتابھ بچن نے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھی ہے جبکہ امیتابھ کے بلاگ میں بھی یہ بات درج ہے ۔

68 سالہ امیتابھ بچن پچھلے دنوں کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے پولینڈ گئے تھے جہاں میوزیم کے حکام نے ان سے فنگرپرنٹس کے لئے رابطہ کیا۔ امیتابھ نے اپنے فنگر پرنٹس حکام کے حوالے کردیئے ہیں جو جلد ہی میوزیم میں رکھ دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان کے فنگرپرنٹس مائیکل جیکسن کے فنگرپرنٹس کے بالکل برابر میں رکھے جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ابھیشیک بچن بھی سنگر بن گئے

اب ایک خبر امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن کے بارے میں۔ ابھیشیک نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کرانا شروع کردیئے ہیں۔ نئی بھارتی فلم دم مارو دم کا ایک گانا انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے جو چند روز میں ریلیز کردیا جائے گا۔ گیت کے بول ہیں ’ٹھائیں۔۔ ٹھائیں۔۔‘

سوناکشی ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں

فلمی دنیا میں کام کرنے والی لڑکیاں اپنے صحت اور رنگ روپ پر بہت وقت اور بہت سا روپیہ خرچ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی خوب صورت اور اسمارٹ نظر آنے کے لئے وہ کیا کچھ نہیں کرتیں۔ لیکن ایک ہیروئن ایسی بھی ہے جو ان سب باتوں سے بے پروا ہے۔ فلم ’دبنگ ‘سے شہرت پانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ ڈائٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں۔ انہیں اپنی فگر کی کوئی فکر نہیں، ان کے نزدیک ان کی فگر’ شاندار‘ہے۔

XS
SM
MD
LG