رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن 40 سال پرانا دھاگہ کھولنے معین الدین چشتی کی درگاہ پر


امیتابھ بچن 40 سال پرانا دھاگہ کھولنے معین الدین چشتی کی درگاہ پر
امیتابھ بچن 40 سال پرانا دھاگہ کھولنے معین الدین چشتی کی درگاہ پر

سپر اسٹار امیتابھ بچن نے چالیس سا ل بعد پیر کی صبح اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی ۔ اپنی نئی فلم" بڈھا ہوگا تیرا باپ" کی کامیابی کے لئے منت مانی اوردرگاہ میں بندھا چالیس سال پرانا دھاگا کھولا۔

امیتابھ کا کہنا ہے کہ چالیس سال پہلے انہوں نے درگاہ پر اسی طرح حاضری دے کر اپنی فلم کی کامیابی کے لئے منتی دھاگہ باندھا تھا ۔ چالیس سالوں کے دوران وہ اس قدر مصروف رہے کہ انہیں دھاگا کھولنے کا وقت ہی نہیں ملا۔ اب ان کے ایک پرانے فین نے انہیں یاد دلایا تو وہ فوراً درگاہ پر حاضرہوگئے۔

امیتابھ چالیس سالوں سے فلمی دنیا پر راج کررہے ہیں۔ انہیں فلموں کا بے تاج بادشاہ کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ جتنی فلمیں انہوں نے اب تک دیں شاید کوئی دوسرا فنکار اس کامیابی سے اتنی فلمیں نہ دے سکے۔ انہوں نے ستر کی دھائی میں فلموں میں قدم رکھا اور لاکھوں کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں میں اینگری ینگ مین بن کر گھر کرلیا۔

امیتابھ بچن 40 سال پرانا دھاگہ کھولنے معین الدین چشتی کی درگاہ پر
امیتابھ بچن 40 سال پرانا دھاگہ کھولنے معین الدین چشتی کی درگاہ پر

گزشتہ ہفتے ہی ان کی ایک فلم "بڈھا ہوگا تیراباپ" ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اینگری مین کا کردار نبھایا ہے۔ اس " ینگ مین" جذبے کے قصے زبان زد عام ہوگئے ہیں۔ ان کی اداکاری کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ان کا" دوسراجنم" ہے ۔ اب جب سے انہوں نے چالیس سال پرانا دھاگا کھولا ہے تب سے ان کے چاہنے والوں کو یقین سا ہوگیا ہے کہ واقعی ایک اداکار نے دوسرا جنم لیا ہے۔۔۔۔وہ پہلے جنم میں"اینگری ینگ مین "تھے اور دوسرے جنم میں" اینگری مین" ہیں۔۔۔اولڈ مین نہیں۔ اگر انہیں کوئی اولڈ مین کہہ بھی تو امیتابھ بچن غصے سے جھنجلا کر کہتے ہیں :

"بڈھا ہوگا تیرا باپ "

فلم "بڈھا ہوگا تیرا باپ "کے بارے میں ایک بات یہ بھی کہی جارہی ہے کہ یہ امیتابھ کی تیسری اننگز کا آغاز ہے۔ ہدایت کار پوری جگن ناتھ نے پوری فلم صرف اور صرف امیتابھ بچن کو ذہن میں رکھ کر بنائی ہے ۔ ایسا بھی لگتا ہے کہ انہوں نے یہ کردار ہی امیتابھ کو ذہن میں رکھ کر تخلیق کرایا ہو۔ پوری فلم میں کیمرہ امیتابھ کے اردگرد ہی رہا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم "بڈھا ہوگا تیرا باپ " کے بعد ایک مرتبہ پھر امیتابھ کے لئے لکھے جانے والے کرداروں میں ایکشن کا خاص حصہ ہوگا ۔ حالیہ عرصے میں امیتابھ کے بارے میں پڑھنے اور ان سے متعلق معلومات کے حصول میں عام لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھی ہے۔

فلم "بڈھا ہوگا تیرا باپ " سے وابستہ فنکاروں اور فلم ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ امیتابھ نے جس "جواں جذبے" سے فلم میں خود کو پیش کیا ہے وہ دیدنی ہے اور کوئی اور فنکار اس عمر میں شاید ہی اتنی مہارت اپنے کام میں لاسکے۔

امیتابھ کے میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر دیپک ساونت کا کہنا ہے کہ فلم میں امیتابھ کا انرجی لیول وہی ہے جو 70ء کی دھائی میں ان کی فلموں میں ہوا کرتا تھا۔ 38 سالوں سے میں امیت جی کے ساتھ ہوں ۔ اس فلم کے ایک سین میں انہیں اونچائی سے چھلانگ لگانا تھی ۔ سیٹ پر موجود تمام لوگوں نے امیت جی سے کہا کہ آپ خود چھلانگ نہ لگائیں ، آپ کو چوٹ لگ سکتی ہے ،ایکسٹرا سے یہ کام لے لیں گے مگر امیت نے برجستہ کہا کہ کہیں ہم انہیں بڈھا تو نہیں سمجھ رہے ۔ امیت جی نے بخوبی یہ سین پکچرائز کرایا۔ یہ ان کے جوش اور جذبے کی مثال ہے۔

ڈائریکٹر رفیع شبیر کا کہنا ہے کہ ایک طویل مدت کے بعداور 69سال کی عمر میں امیتابھ اس فلم کے ذریعے ایکشن ہیرو کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔ امیتابھ دلیپ کمار کے بعد واحد ایسے ہیرو ہیں جو اس عمر میں بھی کریکٹر رول کے ساتھ ایکشن فلموں میں ماردھاڑ کرنے والے ہیرو کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ دلیپ کمار نے 70 سال کی عمر میں فلم "ودھاتا" او "دنیا" میں ایکشن رولز کئے تھے ۔ بگ بی اب نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ہالی ووڈ میں مارلن برانڈو، گیگری ٹیک، انتھونی کوئن ستر سال کی عمر میں ․ایکشن رول مین لیڈ ․کرتے ہیں ٍ۔ کون کہتا ہے کہ امیتابھ 69 سال کے ہیں ۔ اس فلم کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ زنجیر کا اینگری ینگ مین پھر سے فلموں میں آرہا ہے۔

امیت کی ساتھی اداکارہ سونل چوہان کا کہنا ہے کہ فلم میں امیت جی نے کہیں بھی اس چیز کا احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ اس صدی کے سب سے بڑے اداکار ہیں۔ انہوں نے پرانے دوستوں کی طرح مجھ سے ٹریٹ کیا حالانکہ یہ فلم میرے کیرئیر کی دوسری فلم ہے۔دوسری ہی فلم میں امیت جی کے ساتھ کام کرنے کا سپنا پورا ہوجائے گا یہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ خواہش ہے کہ امیت جی کے ساتھ اور فلمیں کروں ۔۔اور ان سے کام سیکھوں کہ وہ چلتی پھرتی اکیڈمی ہیں۔

امیتابھ بچن پر لکھی گئی کتابوں کی مانگ میں دوگنا اضافہ

ممبئی کی بک شاپس پر امیتابھ کی فلمی اور ذاتی زندگی کا احاطہ کرتی کتابوں کی ڈیمانڈ بھی یکدم ڈبل ہوگئی ہے۔ خالد محمد کی "ٹو بی اور ناٹ ٹو بھی" اور سنیل مشرا کی" اجے مہانائیک "کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔ پچھلے ہفتے سیکڑوں کتابیں فروخت ہوئیں۔

امیت کی آنے والی فلم کے چرچے

اگلے مہینے امیتابھ کی ایک اور فلم" آرکشن" ریلیز ہورہی ہے جس کا کافی بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ "بڈھا ہوگا تیرا باپ "کی کامیابی اور ناکامی کا آنے والی فلم پر گہرا اثر پڑے گا۔

XS
SM
MD
LG