رسائی کے لنکس

لاہور: ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک سسٹم اور جدید مشینیں استعمال ہوں گی


2018ء کے عام انتخابات سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی۔ الیکشن کمیشن 150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں پہلے ہی حاصل کرچکا ہے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابھی ضمنی انتخابات کا مکمل شیڈول یا ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا، لیکن مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں پہلی مرتبہ بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا۔

ادھر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی۔

نجی چینل، ’دنیا ٹی وی‘ کی رپورٹ میں ان مشینوں کی فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہیں۔

این اے 120 لاہور کی نشست28 جولائی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سبکدوشی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔

ایک اور اطلاع کے مطابق، نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ووٹرز کے فنگر پرنٹ حاصل کرنے کےلئے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG