رسائی کے لنکس

مصر: جمہوریت کی طرف پرامن سفر کی حمایت جاری رکھیں گے، اوباما


مصر: جمہوریت کی طرف پرامن سفر کی حمایت جاری رکھیں گے، اوباما
مصر: جمہوریت کی طرف پرامن سفر کی حمایت جاری رکھیں گے، اوباما

صدر براک اوباما نےکہا ہے کہ امریکہ مصر میں حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ وہاں جمہوریت کو منتقلی پرامن ہو۔

صدراوباما ریاست مشی گن میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں تاریخ کروٹیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے کیونکہ مصری عوام تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں اور جن کا تعلق ہر عمر اور ہر طبقہ سے ہے۔ اور نوجوان لوگ اس تحریک کا ہراول دستہ ہیں۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ امریکہ مصر کی صورتِ حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ صدر براک اوباما نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ مصر کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

جمعرات کے روز وہائٹ ہائوس کے ترجمان رابرٹ گبز نے صحافیوں کو بتایا کہ اوباما اتنظامیہ مصر کی "تیزی سے بدلتی ہوئی" صورتِ حال کا قریب سے مشاہدہ کررہی ہے ۔

وہائٹ ہائوس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ مصر میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کی طرف "مرحلہ وار پیش رفت" کا خواہشمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام ملک میں ایک ایسی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں جو برقرار رہ سکے۔

رابرٹ گبز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر اوباما نے جمعرات کی صبح مصر کی صورتِ حال پر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ٹام ڈونیلن سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل جمعرات ہی کے روز امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا نے اراکینِ کانگریس کے ایک پینل کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مصری صدر حسنی مبارک کے اقتدار چھوڑنے کے قومی امکانات موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG