رسائی کے لنکس

ترک صدر مصر کے دور ے پر، اقتدار کی شفاف منتقلی پر زور


ترک صدر مصر کے دور ے پر، اقتدار کی شفاف منتقلی پر زور
ترک صدر مصر کے دور ے پر، اقتدار کی شفاف منتقلی پر زور

ترک صدر عبداللہ گل نے جمعرات کے روز مصر سے اقتدار کی شفاف منتقلی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے مظاہروں کے بعد، جس کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار صدر حسنی مبارک کو اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑاتھا، جمہوریت کے نفاذ کا عوامی مطالبہ پورا ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں مصر کے عبوری فوجی راہنماؤں اور سیاسی عہدے داروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ترک صدر اپنے اس دورے میں ایک ترک وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

وہ صدر مبارک کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا دورہ کرنے والے پہلے ترک عہدے دار ہیں ۔

تجریہ کار ترکی کو آمریت سے جمہوریت کا سفر طے کرنے والے ایک مسلم اکثریتی ملک کے طورپر دیکھتے ہیں۔ اس کی فوج نے 1960ء سے چار حکومتوں کی برطرفی میں کردار ادا کیاتھا۔

کچھ ترک راہنماؤں نے مصر میں مظاہرین کی کھل کر حمایت کی تھی۔

مسٹر گل ایک ایسے وقت میں مصر کا دورہ کررہے ہیں جب وہاں سیاسی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ مصرکے وزیر اعظم احمد شفیق نے ، جن کا تقرر مسٹر حسنی مبارک نے اس وقت کیا تھا جب وہ اقتدار میں تھے، جمعرات کے روز مظاہرین کے مطالبے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG