رسائی کے لنکس

مصر: مظاہرین پر حملے میں 5 ہلاک


مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزارتِ دفاع کے باہر خیمہ زن مظاہرین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح وزارتِ دفاع کے باہر ہفتہ سے دھرنا دیے ہوئے سینکڑوں مظاہرین پر نامعلوم حملہ آوروں نے آگ کے گولے، پتھر پھینکے اور جب کہ دوسری طرف سے بھی ڈنڈوں کے ساتھ حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

یہ مظاہرین حاضم صلاح ابو اسماعیل کے حامی بتائے جاتے ہیں جنھیں تین ہفتے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے قریب موجود مظاہرین پر پہلے بھی ایسے حملے ہوتے رہے ہیں اور سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی افراد ہیں جو مظاہرے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور انھیں یہاں سے ہٹانے کے لیے اکثر ایسی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک سے فوجی اقتدار جلد از جلد ختم کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG