رسائی کے لنکس

سال کےاواخرمیں ہونےوالےانتخابات منصفانہ ہوں گے: حسنی مبارک


مصر کے صدر حسنی مبارک نے وعدہ کیا ہے کہ سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات وقتِ مقررہ پراور منصفانہ طور پر منعقد ہوں گے۔ اُنھوں نے یہ بات تقریباً ایک ماہ قبل جرمنی کے دورے سے واپسی پر اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہی ہے۔

ہفتے کے دِن ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں صدر مبارک نے یہ بھی کہا کہ وہ سماجی تحریکوں کا خیرمقدم کریں گے، جب تک وہ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوتے۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ مصرکے مستقبل کا فیصلہ سخت بیانات دینےیا گالم گلوچ پر مبنی مطالبوں کے بل بوتے پر نہیں ہوگا۔

مصر میں آئینی اصلاحات کے حق میں احتجاجوں کا سلسلہ چل رہا ہے، جن میں سیاسی عمل جاری کرنے اور ہنگامی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

صدر مبارک ایک ماہ قبل جرمنی سے لوٹے ہیں، جہاں چھ مارچ کو اُن کے پِتّے کا آپریشن ہو چکا ہے۔

مسٹر مبارک تقریباً 30برس سے مصر میں عنانِ حکومت سنبھالے ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اُن کی حکمراں جماعت اِس سال کے انتخابات میں نمایاں رہے گی۔

XS
SM
MD
LG