رسائی کے لنکس

مصر نے ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ منسوخ کردیا

مصر کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی، خبررساں ادارے فارس کو اس ہفتے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے، جس میں انہوں نے فلسطینی راہنماؤں کی امن مذاکرات میں شرکت کوفلسطینی عوام کے ساتھ غداری قراردیاتھا، اب مصر کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

مصر نے ایرانی وزیر خارجہ کے واشنگٹن میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات پر ان کے بیان کے باعث ان کا مصر کا ایک طے شدہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مصر کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی، خبررساں ادارے فارس کو اس ہفتے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے، جس میں انہوں نے فلسطینی راہنماؤں کی امن مذاکرات میں شرکت کوفلسطینی عوام کے ساتھ غداری قراردیاتھا، اب مصر کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔

مصری صدر حسنی مبارک ، اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ان مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔

مصر کا کہنا ہے کہ مصر، کیوبا اور ایران کے تین رکنی اجلاس کو ، جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے شرکت کرنا تھی، منسوخ کردیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ متکی کا دورہ مصر پروگرام کے مطابق اتوار کو ہونا تھا۔

XS
SM
MD
LG