رسائی کے لنکس

مصر: سیاحت کے سابق وزیر کو پانچ سال قید کی سزا


مصر: سیاحت کے سابق وزیر کو پانچ سال قید کی سزا
مصر: سیاحت کے سابق وزیر کو پانچ سال قید کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے سیاحت کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہناہے کہ قاہرہ کی ایک عدالت نے منگل کے روز ظہیر کو جانتے بوجھتے ہوئےغیر قانونی طورپر دو کاروباری افراد کو ریاست کی زمین خریدنے کی اجازت دے کر سرکاری فنڈز کو ضائع کے جرم کا قصور وار ٹہرایا۔ دونوں کاروباری افراد کو بھی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

وہ سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے دوسرے اعلیٰ عہدے دار ہیں جنہیں حکومت مخالف تحریک کے بعد، جس کے نتیجے میں فروری میں مسٹر مبارک کو اقتدار سے الگ ہونا پڑاتھا، کرپشن کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔

پچھلے ہفتے مصر کی ایک عدالت نے سابق وزیر داخلہ حبیب العدلی کو 12 سال قید کی سزاسنائی تھی۔ عدالت نے انہیں کرپشن کے الزام میں 25 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہیں سیکیورٹی فورسز کے سربراہ کے طورپر جمہوریت نواز کارکنوں کی ہلاکتوںمیں کردار ادا کرنے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

پراسیکیوٹرز کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر سابق صدر اور ان کے دوبیٹوں کمال اور اعلا کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG