رسائی کے لنکس

جوہری عدم پھیلاؤ معاہدہ: مصر کی اسرائیل پر نکتی چینی


جوہری توانائی کےعالمی ادارے کی جنرل کانفرنس میں شرکت کرنےوالےوفود متوقع طور پرجمعرات کو ایک قرارداد پر بحث کرنے والے ہیں جس میں اسرائیل سےمطالبہ کیا جائےگا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کےعالمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلے۔

کانفرنس میں مصر کے وفد نے بدھ کو 151ارکان کے اجتماع کےسامنےعلاقائی جوہری عدم پھیلاؤ میں شامل ہونے سے انکار پر اسرائیل کی شکایت کی۔

اسرائیل نے جوہری ہتھیار رکھنے کی نہ تو تصدیق کی ہے نہ ہی تردید، تاہم وسیع طورپر سمجھا جاتا ہےکہ اُس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔

مصر کے علی عمر سری نے اسرائیل کی اس شکایت کی مذمت کی ہے جس میں اُس نےعرب لیگ کی سرپرستی میں پیش کردہ قرارداد میں محض اسرائیل پر تنقید کی گئی ہے۔ سری، اسرائیل کی جوہری توانائی کے کمشین کے سربراہ شال شوریف کے بیان کا جواب دے رہے تھے۔

شوریف نے منگل کو کہا تھا کہ اسرائیل اکیلا ملک نہیں ہے جس نے نیوکلیئر نان پرولیفریشن ٹریٹی پر دستخط نہیں کیے، تاہم صرف اُس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

آئی اے اِی اے کی جنرل اسمبلی نے گذشتہ سال معمولی اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی ِجس میں اسرائیل پر زور دیا گیا تھا کہ وہ معاہدے میں شامل ہو جائے۔ قرارداد کی پابندی لازم نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG