رسائی کے لنکس

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے دو شدید جھٹکے


فائل
فائل

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 97 کلومیٹر تھی

پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں چند ہی گھنٹوں کے فرق سے دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس سے قبل آج صبح 8 بجکر 23 منٹ پر بھی پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹراسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بنوں سے 20 کلومیٹر شمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اس زلزلے سے آخری اطلاعات آنے تک ملک بھر میں کسی بھی جگہ نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ صبح کے وقت آنے والے زلزلہ سے بنوں میں ایک اسکول کے 10 بچے بھگدڑ مچنے سے معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان میں حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تواتر کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

سال 2005 میں 7.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں خیبرپختونخوا اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 75ہزار سے زائد افراد لقمہٴ اجل بن گئے تھے۔ اس سانحہ میں بالاکوٹ شہر مکمل تباہ جبکہ مظفرآباد سمیت کئی شہر شدید نقصان سے دوچار ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG