رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 36.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گیارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

منگل کو ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 36.2 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے ماچن 56 اور بیرنگٹن 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویٹوری، اینڈرسن نے تین، تین جب کہ بولٹ اور ساؤتھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جب اپنی بیٹنگ شروع کی تو اس کی دو وکٹیں صرف 48 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ ہدف 24.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے وارڈ لا اور ڈیوی نے تین، تین جب کہ امجد حق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے بولٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو 98 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ اپنا اگلا میچ 20 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گا جب کہ اسکاٹ لینڈ اب 23 فروری کو کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

XS
SM
MD
LG