رسائی کے لنکس

'روبوٹ' کی کامیابی، ڈبنگ فلموں کا مستقبل روشن ہوگیا


'روبوٹ' کی کامیابی، ڈبنگ فلموں کا مستقبل روشن ہوگیا
'روبوٹ' کی کامیابی، ڈبنگ فلموں کا مستقبل روشن ہوگیا

رجنی کانت کی نئی فلم" روبوٹ" کی کامیابی نے ہندی فلموں کے حلقے میں جنوبی بھارت کے فلمسازوں کے لئے نئے در کھول دیئے ہیں۔ فلم "روبوٹ" اصل میں تامل زبان میں بنائی گئی ہے تاہم فلمی شائقین کے لئے اسے ہندی میں بھی ڈب کیا گیا ہے ۔
"روبوٹ " اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہی جارہی ہے جس کی تیاری پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ لیکن فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے یہ کوئی بڑی رقم معلوم نہیں ہوتی۔ فلم نے اپنی نمائش کے تین دنوں میں ہی چھ سو ملین روپے کما لئے ہیں جبکہ اس رقم کا پانچواں حصہ صرف ہندی فلموں کی مارکیٹ سے وصول ہوا ہے۔ یہ ہندی میں ڈب کی جانے والی فلموں کے حوالے سیکسی بھی فلم کے لئے غیر معمولی بات کہی جارہی ہے۔
اب تک کسی بھی تامل فلمساز نے ڈب کی ہوئی فلم کے ذریعے اتنے بڑے منافع کی توقع نہیں کی ۔ یہی وجہ ہے کہ تامل ، تیلگو ، کنڑ اور جنوبی بھارت کی دیگر علاقائی زبانوں کے فلمسازوں کے لئے ہندی حلقوں کے دروازے پوری طرح کھلگئیہیں۔ اب کون سا فلمساز ایسا ہوگا جو اپنی فلمیں علاقائی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی ڈب نہ کرانا چاہئے گا؟ یقینا کوئی نہیں۔۔۔!
بھارت میں ہندی اور تامل فلموں کے اپنے اپنے وسیع حلقے موجود ہیں۔ جتنی بڑی فلم انڈسٹری ہندی فلموں کی ہے، قریب قریب اتنی ہی بڑی انڈسٹری تامل فلموں کی بھی ہے لیکن اس کے باوجود دنوں کے موضوعات اور رجحانات جدا جدا ہیں۔ ان کا آپس میں کوئی میل نہیں۔ بالی ووڈ کی فلمیں جنوبی بھارت میں وہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتیں جو دیگر علاقوں میں کرتی ہیں۔ یہی حال تامل فلموں کا ہے۔ بے شمار ایسی فلمیں ہیں جو تامل میں ریکارڈ توڑ حدتک کامیاب ہوئیں مگر ہندی حلقوں میں انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ دونوں فلموں کے ناظرین الگ الگ مزاج رکھتے ہیں اور دونوں فلموں کی حدود متعین ہیں۔

XS
SM
MD
LG