پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے ہیں۔
بدھ کو دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے ابتدائی طور پر اچھا ثابت نہ ہوا۔
محض سات کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں ابتدائی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد نے تین رنز بنائے جب کہ محمد حفیظ کوئی اسکور نہ کرسکے۔
بعد میں محمد یونس اور اظہر علی نے ٹیم کی سنبھالا دیا اور اسکور کو 115 تک لے گئے۔ اظہر علی 53 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
یونس خان نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے 106 رنز اسکور کیے۔
پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو کپتان مصباح الحق 34 اور اسد شفیق نو کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے تین اور سڈل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے 27 سالہ فاسٹ باؤلر عمران خان اور 28 سالہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اپنے کئیریر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز پوری طرح سے ہار چکا ہے۔