رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، 11 ہلاک


شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، 11 ہلاک
شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، 11 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کو ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں، پاکستانی حکام کے مطابق، کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی سکیورٹی حکام کے مطابق بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شہریت کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے زیراستعمال ٹھکانوں پر گذشتہ چند ماہ میں تواتر کے ساتھ ڈرون طیاروں سے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ اس علاقے میں سرگرم حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند سرحد پار افغانستان میں غیر ملکی افواج پر مہلک حملوں میں ملوث رہے ہیں اور امریکہ پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا آیا ہے کہ وہ اس قبائلی علاقے میں موجود شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کوئی بڑا آپریشن اپنی سہولت اور زمینی حقائق کو دیکھ کر کریں گی۔

XS
SM
MD
LG