رسائی کے لنکس

ٹورنٹو: وین ڈرائیور نے راہ گیروں کو کچل دیا، 10 افراد ہلاک


وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اُن کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، اور مدد فراہم کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا جو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے

کینیڈا کی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جس نے پیر کے روز ٹورنٹو میں راہگیروں پر وین چڑھا دی تھی۔ واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اب تک پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت یا عزائم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ لیکن اتنا بتایا ہے کہ تفتیش ’’طویل اور پیچیدہ’’ ہوگی۔

پولیس کے معاون سربراہ، پیٹر یوان نے بتایا ہے کہ متعدد عینی شاہدین موجود ہیں، جب کہ بیان دینے کے خواہشمند مزید افراد سے بیان ریکارڈ کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

میئر جان ٹوری نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ اس وقت شہر محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اُنھوں نے پیر کے روز ہونے والے واقعے کو ’’خوفناک المیہ‘‘ قرار دیا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اُن کی ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، اور مدد فراہم کرنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا جو جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچنے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وین شمالی ٹورنٹو کی مصروف سڑک کے ساتھ والی رکاوٹ پار کرتے ہوئے لوگوں کو جا لگی، جہاں پر دفتری کارکن یا دکاندار موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG