رسائی کے لنکس

خون خوار کتے پالنے پر پابندی


خون خوار کتے پالنے پر پابندی
خون خوار کتے پالنے پر پابندی

ڈنمارک میں جمعرات سے اْس نئے قانون کا اطلاق ہو گیا ہے جس کے تحت کم از کم ایک درجن خونخوارنسلوں کے کتے پالنے اور ان کی افزائش نسل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جن نسلوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں امریکی اسٹیفرشائر ٹیریر ، بل ڈاگ اور ڈوگو آرجنٹینو شامل ہیں۔ ڈنمارک میں پٹ بل ٹیریر اور ٹوسا اینس رکھنے پر پہلے سے ہی پابندی ہے۔

وہ افراد جنہوں نے 17 مارچ سے پہلے سے ان نسلوں کے کتے پال رکھے ہیں وہ انہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں لیکن ان پر لازم ہو گا کہ وہ انہیں باندھ کر رکھیں اور ان کے منہ مخصوص پٹوں سے بند کریں تاکہ یہ خطرناک جانور کسی کو کاٹ نا سکیں۔

XS
SM
MD
LG