رسائی کے لنکس

دپیکا، ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 8 کروڑ ہوگیا


’باجی راوٴ مستانی‘ وہی فلم ہے جس کے لئے دپیکا نے کرن جوہر کی فلم ’شدھی‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کچھ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ’انکار کی اصل وجہ کیا تھی یہ اب سمجھ میں آیا ہے‘

دپیکا پڈکون بہت لکی ایکٹریس ہیں۔ وہ ایسی واحد اداکارہ ہیں جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100، 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ ایک فلم تو 400 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کر چکی ہے۔

اب دپیکا کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے والا ہے۔۔اور یہ اعزاز ہے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا۔ بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے ‘ نے رپورٹ دی ہے کہ فلم پروڈیوسر سنجے لیلا بنسالی اپنے ڈریم پروجیکٹ ’باجی راوٴ مستانی‘ کے لئے انہیں 8کروڑ روپے میں سائن کر چکے ہیں۔

’باجی راوٴ مستانی‘ وہی فلم ہے جس کے لئے دپیکا نے کرن جوہر کی فلم ’شدھی‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کچھ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ’انکار کی اصل وجہ کیا تھی یہ اب سمجھ میں آیا ہے‘۔

فلم کی کاسٹ میں دپیکا کے علاوہ رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ یہ’ ٹرائیکا‘ سنجے کی اب تک ریلیز ہونے والی آخری فلم ’رام لیلا‘ کے ایک گانے میں ایک ساتھ نظر آیا تھا۔ اب یہی ’ ٹرائیکا‘ فلم میں ایک ساتھ کام کرتا نظر آئے گا۔

تقریباً 14 سال کے وقفے کے بعد سنجے لیلا بنسالی کا ’باجی راوٴمستانی‘ پر فلم بنانے کا خواب پورا ہونے والا ہے ۔یہ دونوں حقیقی کردار ہیں جبکہ فلم کی کہانی بھی حقیقت کے بہت قریب ہے۔

فلم کی کاسٹنگ میں اب تک کئی رکاوٹیں آچکی ہیں جس کے سبب سنجے کو 14 سال انتظار کرنا پڑا۔ابتدامیں سلمان خان اور ایشوریہ رائے اس فلم کو کرنے والے تھے لیکن ان کے بریک اپ کے بعد سنجے نے ایش کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرلیااور ان کے سامنے یہ شرط رکھی کہ فلم کی ریلیز تک وہ شادی نہیں کریں گی۔

کرینہ کو یہ شرط منظور نہ ہوئی۔ لہذا، انہیں فلم چھوڑنا پڑی۔پھر سنجے ابھیشیک بچن اور ان کی بیوی ایشوریہ کے ہمراہ فلم بنانے کے موڈ میں آئے، لیکن بات پھر بھی نہ بن سکی۔

اب خدا خدا کرکے سنجے نے دپیکا، رنبیر اور پریانکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور فلم آخر کار فلور تک پہنچ گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG